کھیلوں کی خبریں

پی سی بی کی طرف سے شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت ستمبر کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

پی سی بی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیریز کی تیاریوں پر چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کی زیر سربراہی پہلی میٹنگ میں تمام شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی جنہیں فول پروف انتظامات کی ہدایت دی گئی۔

سیکیورٹی اورلاجسٹک کے حوالے سے متعلقہ محکموں سے رابطوں میں تیزی لانے اور’لوگو‘ کی مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، ہر ہفتے اس حوالے سے اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی، تمام شعبوں کے اپنے متعلقہ حکومتی محکموں اور اداروں سے باقاعدگی سے رابطے رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سری لنکن ٹیم25 ستمبر کوکراچی پہنچے گی۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز شہر قائد میں منعقد ہوں گے،اس کے بعد مہمان سائیڈ ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے لاہور کا سفر کرے گی۔

Related Articles

Back to top button