کھیلوں کی خبریں

معروف پاکستانی کرکٹر حسن علی نے سامعہ آرزو اور شاداب خان سے متعلق کیا انکشاف کر دیا؟ جان کر آپ بھی چونک جائیںگے

 معروف پاکستانی کرکٹر حسن علی نے شاداب خان کے ساتھ ساتھ اپنی دلہن کوبھی اپنا دوست قرار دے دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ دولوگ دوست بن کرزندگی میں آئے۔ ایک جیون ساتھی بن گئی ایک بہترین دوست بن گیا۔ حسن علی نے سامعہ اورشاداب خان کیساتھ اپنی یادگارتصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ان دونوں دوستوں میں بہت مماثلت محسوس ہوتی ہے،حسن علی نے لکھا کہ دونوں محسوس کرتے ہیں کہ میں بہت غصہ دلاتا ہوں لیکن کوئی بات نہیں, میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں دونوں کوہمیشہ غصہ دلاتا رہوں گا ۔

 

Related Articles

Back to top button