کھیلوں کی خبریں

بھارت سپر پاورکی حیثیت سے کرکٹ کے فیصلے کرتا ہے؛ عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے بھارت ایک سپر پاورکی حیثیت سے کرکٹ کے فیصلے کرتا ہے کہ کس کو کھیلنا چاہیے کس کو نہیں کھیلنا چاہیے

بین الاقوامی ادارے ٹائمز ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی رویے میں تکبر پایا جاتا ہے، بھارت کے پاس ریونیو پیدا کرنے کی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں نہیں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے حیران کن ہے کہ بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے، یہ ان کا تکبر ہے۔

ان کا کینا تھا کہ اب پاکستان کے پاس بھی اچھی کوالٹی کی سپر لیگ ہے،غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بہت اچھے پاکستانی نوجوان کرکٹر سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے انگلینڈ میں کیرئیر کا آغاز کیا تو کرکٹ میں نسل پرستی عام تھی لیکن اب وہ بات نہیں رہی۔

Related Articles

Back to top button