کھیلوں کی خبریں

باکسر عامر خان نے مودی سرکار سے متعلق انکشاف کردیا ، بھارتی حکومت کی نیندیں حرام کر دیں

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا پردہ چاک کرنے کیلئے ایل او سی کے دورے کا اعلان کردیا۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے پاکستان جارہے ہیں جہاں وہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امن کیلئے اپنی آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لاتعداد لوگ مظالم کا شکار ہیں اور وہ اس حوالے سے آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ایل او سی کے دورے کا موقع فراہم کرنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عامر خان نے اپنے ایل او سی کا دورہ کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لیے پاکستان جارہے ہیں تاکہ ان کی آواز سنی جاسکے ۔ وہ مقبوضہ کشمیر کی خوفناک صورتحال کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہوسکے۔

 

Related Articles

Back to top button