کھیلوں کی خبریں

پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے سب کو پچھاڑ دیا

انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے 29رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر ایک مرتبہ پھر اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انگلش ٹی 20 بلاسٹ میں محمد عامر نے شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنی ٹیم ایسیکس کو سیسیکس کیخلاف9 رنز سے کامیابی دلا دی، لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر نے صرف 29رنز دے کر4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

محمد عامر کی ٹیم ایسیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور ڈین لورینس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں سیسیکس کی ٹیم محمد عامر کی تباہ کن باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

Related Articles

Back to top button