کھیلوں کی خبریں

آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں ، حسن علی نے نئے رشتے کے بارے میں ایسی بات کہہ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کا نکاح آج دبئی میں ہو گا ،اس موقع پر سٹار کرکٹر کافی خوش اور پرجوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

نجی نیوز چینل  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے نکاح پر بہت خوش ہوں ،یہ کسی بھی مسلمان کی زندگی میں بہت بڑا دن ہوتا ہے ،اس طرح لگ رہا ہے کہ میں ورلڈ کپ فائنل کھیل ر ہا ہوں ،ٹرافی تھوڑی دیر بعد ملے گی۔

حسن علی نے کہا کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنا گھبرا یا ہوا ہوں ،یہ ایک چیلنج ہے ،پہلی دفعہ اپنی بیوی کے والدین سے ملنا ہے،وہ میرے بارے میں کیا سوچیں گے کیا نہیں ،یہ بہت عجیب سے لمحات ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میرا آج نکاح ہے جبکہ کل ولیمہ بھی یہاں ہو گا اور پھر پاکستان جا کر دوبارہ شادی کی تقریب منعقد کروں گا ۔

Related Articles

Back to top button