کھیلوں کی خبریں

پی سی بی نے وزیر اعظم سے اختیارات لے لیے، آئین میں ترمیم

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نئے آئین میں چیئرمین پی سی بی کو ہٹانے کیلئے وزیراعظم کے تمام اختیارات ختم کر دیئے گئے ہیں۔

نئے آئین کے مطابق چیئرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو جواب دے ہوگا، چیئرمین برطرفی، گورننگ بورڈ کی تحلیل پر پارٹ 7 مبینہ طور پر نکال دیا گیا ہے، پی سی بی کے 2014 کے آئین میں وزیراعظم کے پاس بطور پیٹرن ان چیف کے اختیارات تھے ۔

سابق چیئرمین بورڈ نجم سیٹھی ، ذکاءاشرف کو چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے وزیراعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا تھا تاہم اب نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں ہوگا ۔

 

Related Articles

Back to top button