کھیلوں کی خبریں

فیفا ورلڈ کپ: سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع

فیفا ورلڈکپ 2022 میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ آج سے شروع ہورہی ہے، 8 ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔

پہلے میچ میں برازیل کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن اور نیدر لینڈز ان ایکشن ہوگی۔

ارجنٹائن کے لائنل میسی، برازیل کے نیمار اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو رنگ جمائیں گے اور دنیا بھر کے شائقین کا لہو گرمائیں گے۔

پہلا کوارٹر فائنل برازیل اورکروشیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا، راؤنڈ آف 16 میں کروشیا نے جاپان اور برازیلین ٹیم نے جنوبی کوریا کو پچھاڑا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نیدرلیڈز سے دو دو ہاتھ کرے گی، راؤنڈ آف 16میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ہرایا جبکہ میسی کی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میدان مارا۔

ہفتے کو پرتگال اور مراکش ان ایکشن ہوگی، آخری کوارٹرفائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس کا انگلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button