کھیلوں کی خبریں

ہمارا ریکارڈ انگلینڈ سے بہتر ہے: محمد یوسف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ٹیسٹ میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کرنے پر کہا کہ پاکستان کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل نہیں بدل سکتا۔

 محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ‘جس طرح کی ضرورت تھی پاکستان نے ویسا کھیلا، ٹیم کی پلاننگ ہوتی ہے اور ہر کھلاڑی اس لحاظ سے کھیلتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ کیسے سامنے والے پر دباؤ ڈالا جائے’۔

بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ‘ہم کسی کو دیکھ کر اپنی گیم نہیں تبدیل کرسکتے، دیکھا جائے تو ہمارا ماضی کا ریکارڈ انگلینڈ سے زیادہ اچھا ہے، ہم نے وہاں سیریز جیتیں جبکہ انگلینڈ نے یہاں صرف ایک ہی سیریز جیتی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میرا نہیں خیال میں نے دیکھا ہو کہ یہاں پہلے کوئی باؤنسی یا سیم وکٹ بنی ہو، کہہ سکتے ہیں کہ یہ وکٹ اس معیار کی نہیں ہے، بولرز کے لیے اچھی نہیں ہے لیکن اس سے پہلے بھی کبھی ملک میں مختلف وکٹ نہیں بنائی گئی’۔

Related Articles

Back to top button