کھیلوں کی خبریں

رونالڈو کی میدان میں کورین پلیئر سے تلخ کلامی

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوران پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کورین پلیئر سے الجھ پڑے۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے گروپ ایچ کے میچ میں جنوبی کوریا نے پرتگال کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

مقابلے کے بعد رونالڈو نے میڈیا کو بتایا کہ جب مجھے متبادل بھیجنے کیلیے میدان سے باہر آنے کو کہا گیا تو ایک ’’کورین پلیئر نے کہا کہ جلدی باہر جاؤ‘‘، جس پر میں نے اسے کہا کہ خاموش ہوجاؤ کیونکہ اس کے پاس ایسا کہنے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اگر کسی ٹیم کو ایسا لگ رہا ہو کہ دوسری ٹیم کا کھلاڑی باہر جانے میں دیر لگارہا ہے تو اسے ریفری کے پاس جانا چاہیے تھا۔

Related Articles

Back to top button