کھیلوں کی خبریں

حارث رؤف ان فٹ، انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی بولنگ نہیں کی تھی۔

اب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔

Related Articles

Back to top button