کھیلوں کی خبریں

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی، پی سی بی نے قوم کے دل جیت لئے

یوم آزادی پاکستان کی موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی خوشی جھوم اٹھے اور خواتین کرکٹرز کی زبانی (وطن کی مٹی گواہ رہنا) کے ملی ترانے کے ساتھ خصوصی پیغام جاری کیا گیا اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔

پاکستان کا یوم آزادی پی سی بی نے خوب منایا، قومی ویمن کرکٹرز کی زبانی ’’وطن کی مٹی گواہ رہنا، گواہ رہنا‘‘ کا ملی ترانہ پر فلمائی گئی ویڈیو جاری کی گئی۔

یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے کیک کاٹا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ ایم سی سی اجلاس میں شرکت مثبت رہی،اجلاس میں اراکین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم مستقبل قریب میں پاکستا ن کا دورہ کرے گی۔

سابق کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض سمیت قومی کرکٹرز نے یوم آزادی کا پیغام بھی دیا۔ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پہلی بار آزاد کشمیر کا جھنڈا بھی لہرایا گیا۔

Related Articles

Back to top button