کھیلوں کی خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کو 16 رنز سے ہرا کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے سپر 12 مرحلے میں پہنچ گئی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

سری لنکا کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے گئے، اوپنر کوشال مینڈس نے 44 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 5 ہی چھکے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ سچن ٹنڈولکر کی پیشگوئی

اس کے علاوہ پاتھوم نسانکا 14، دھانن جیا دی سلوا صفر، چارتھ اسالنکا 31، بھانوکا راجاپکشا 19، کپتان داسن شناکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ونندو ہسارنگا اور چمیکا کرونارتنے بالترتیب 5 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

Related Articles

Back to top button