کھیلوں کی خبریں

جذباتی مکی آرتھر ہر طرف سے ہاتھ دھو بیٹھے

جذباتی مکی آرتھر کو انگلش ٹیم کی کوچنگ ملنے کی امیدیں بھی دم توڑنے لگیں کیونکہ ای سی بی جذباتی افراد سے گریز کررہا ہے جبکہ سری لنکن کوچنگ ریس سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

ای سی بی کسی ٹھنڈے دل و دماغ کے مالک کوچ کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے، انگلینڈ کو فاتح ورلڈکپ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ٹریور بیلس آئندہ ماہ کے وسط میں ایشز سیریز مکمل ہونے کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے، انھیں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد کو جوائن کرنا ہے۔

جذباتی پن کی وجہ سے سابق پاکستانی ہیڈ کوچ کو انگلش ٹیم سے وابستہ کرنے کے امکانات نہیں، پہلے سے ہی انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل کرس سلور ووڈ پہلی، آسٹریلوی اینڈریو میکڈونلڈ دوسری ترجیح ہوں گے۔ دوسری جانب سری لنکا کی کوچنگ ریس سے بھی آرتھر اب باہر ہو گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button