کھیلوں کی خبریں

کرکٹ کمیٹی مکی آرتھر کی کارکردگی سےغیرمطمئن

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی آج گزشتہ اجلاس میں سامنے آنے والی تجاویز پر حتمی مشاورت کرے گی۔ گزشتہ ہفتے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے تمام کمیٹی ممبران سے ٹیلی فونک مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

کرکٹ کمیٹی کا ایڈوائزری پینل سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گا۔ قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی سے متعلق حتمی بات چیت ہو گی۔

کمیٹی قومی انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی پر بھی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ یاد رہے کرکٹ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران مکی آرتھر کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اجلاس کے دوران گزشتہ تین سالوں کے دوران کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ یا گیا تھا۔ اجلاس کے دوران کوچ مکی آرتھر، سابق سیلیکٹر انضمام الحق اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اراکین مکی آرتھر کی کارکردگی سے غیر مطمئن تھے جبکہ سرفراز احمد سے بھی ان کی کپتانی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔ اجلاس میں مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان اور مدثر نذر شریک تھے جبکہ وسیم اکرم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اپنی مصروفیات کے باعث ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔

Related Articles

Back to top button