کھیلوں کی خبریں

ٹینس کا میدان ہوگیا گرم

پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت کی ٹینس ٹیم کو سخت سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن پہلے ہی ڈیوس کپ کے لیے پاکستان آنے کی تصدیق کرچکی ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا اوشیانا گروپ ون کیلئے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ڈیوس کپ ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ 1964 میں کیا تھا۔ 1973 میں ٹائی کی میزبانی نیوٹرل وینیو پر ملائیشیا نے کی تھی۔ دونوں ممالک درمیان آخری ڈیوس کپ ٹائی 2006 میں ممبئی میں ہوئی تھی۔

سیکریٹری پاکستان ٹینس فیڈریشن کرنل ریٹائرڈ گل رحمان نے کہاہے کہ جب بھی آپ کہیں کھیلنے جاتے ہیں تو مناسب انتظامات کرنا میزبان ملک کی ذمہ داری ہوتی ہے، ہم بھی بھارتی پلیئرز کی سیکیورٹی کیلئے سخت ترین انتظامات کررہے ہیں۔

واضح رہے 28جولائی کو خبر سامنے آئی تھی کہ انڈین ٹینس ایسوی ایشن ڈیوس کپ ٹائی کیلئے پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی ہے۔

Related Articles

Back to top button