کھیلوں کی خبریں

مکی آرتھر نکلے سیانے اور کوئی موقع نہ گنوایا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا قومی ٹیم کیساتھ معاہدہ 15 اگست کو ختم ہو رہا ہے اور وہ قومی ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں مگر اس کیساتھ ہی انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور انگلش ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے…

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریوس بے لس کا ایشز کے بعد معاہدہ ختم ہو رہا ہے اور انہوں نے مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جبکہ مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ معاہدہ 15 اگست کو ختم ہو رہا ہے لیکن وہ قومی ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے معاہدے میں توسیع کیلئے پرامید بھی ہیں۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کی تو مکی آرتھر نے بھی ان کیساتھ رابطہ کیا ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ ان کیساتھ گیری کرسٹن بھی امیدوار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر انگلش کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو کوچ بنانے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی نے بھی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا تو مکی آرتھر دونوں میں سے کس کا انتخاب کریں گے۔

Related Articles

Back to top button