کھیلوں کی خبریں

اجلاس پر اجلاس لیکن نتیجہ زیرو

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والا اہم اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ہے۔ چیف سلیکٹر کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹرز کی تعداد اور میچز کے معاوضے بھی نہ طے ہوسکے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈائریکٹر کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان اجلاس میں شریک ہوئے۔ کوچ مکی آرتھر نے بھی اجلاس میں اپنی رائے دی۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس کل شام 5 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ کرکٹ کمیٹی کا ایڈوائزری پینل سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو پیش کرے گا۔ کمیٹی قومی انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔ ٹیم منیجر طلعت علی کی ورلڈ کپ سے متعلق رپورٹ بھی زیر غور آئے گی۔

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارات کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور عروج ممتاز بطور کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔ ذاکر خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اور سیکرٹری کمیٹی، مدثر نذر، ڈائریکٹر اکیڈمیز اور ہارون رشید، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ بھی شریک ہوں گے۔ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button