کھیلوں کی خبریں

حسن علی ہریانہ کی لڑکی کو دل دے بیٹھے، تصویریں وائرل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کی شادی کی خبروں کے بعد ان کی ہونے والی دلہن کی مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی ہریانہ کی لڑکی شامیہ آرزو کو دل دے بیٹھے ہیں جو انگلینڈ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دبئی میں اپنے والدین کیساتھ مقیم ہیں اور ایمریٹس ائیرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں جبکہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں اور اب ان کی مبینہ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس پر ان کے مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔

مزید پڑھئے: حسن علی کی شادی سے متعلق پھیلی گئی قیاس آرائیاں درست

واضح رہے کہ ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ دونوں کے خاندانوں نے ملاقات کر کے معاملات طے کر لئے ہیں اور 20 اگست کو نکاح کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ رخصتی اگلے سال ہو گی تاہم اب حسن علی نے واضح کیا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہوا اور دونوں کے خاندانوں نے مل بیٹھ کر معاملات طے کرنے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button