کھیلوں کی خبریں

کرکٹ ٹیم میں بڑھتی تبدیلیاں، سینئر کھلاڑی پریشان

ورلڈ کپ میں قابل تعریف کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں تاہم اب دعویٰ سامنے آیا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ سمیت چار سے پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میٹنگ جمعرات کے روز ہو گی جس میں محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت پانچ کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کا امکان ہے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔

۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں 20 فیصد اضافہ کرنے پر اتفاق ہوچکا ہے، صرف ٹیسٹ ٹیم میں ملک کی نمائندگی کرنے والوں کی میچ فیس میں زیادہ اضافے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

سال 2018 اور 19 کے لیے 33 کھلاڑی اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹگری میں ماہانہ تنخواہ لیتے رہے ہیں۔ گزشتہ برس تنخواہ پانے والے بہت ایسے کھلاڑی بھی تھے جو ٹیم کی بہت کم نمائندگی کر پائے یا بالکل ہی نہیں کھیلے۔ پی سی بی نے اب اس تعداد کو کم کرکے 15 سے 20 کے درمیان محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ کتنے اور کن کھلاڑیوں کو اس لسٹ میں شامل کیاجائے۔

Related Articles

Back to top button