کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی میں سلو اوور ریٹ پر پنالٹی متعارف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردی گئیں۔ کہ سلو اوور ریٹ اور آپشنل پانی کے وقفے کی کنڈیشنز میں ردو بدل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیوں کا اطلاق رواں ماہ ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہےکہ سلو اوور ریٹ اور آپشنل پانی کے وقفے کی کنڈیشنز میں ردو بدل کیا گیا ہے جس کے تحت مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سلو اوور ریٹ پر پنالٹی کو متعارف کرایا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے سلو اوور ریٹ کی پنالٹی کے تحت سلو اووریٹ کے نتیجے میں فیلڈرز اننگز کے باقی اوورز میں 30 یارڈر کے دائرے کے اندر رہیں گے۔

آئی سی سی گورننگ باڈی کی جانب سے اننگز کے دوران پانی کے لیے ایک آپشنل وقفہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت اننگز کے درمیان 2 منٹ 30 سیکنڈ کے لیے پانی کا اضافی وقفہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی کے ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے قوانین کا اطلاق 16 جنوری کو ویسٹ انڈیز اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button