کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل 7 کیلئے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے لیے پشاور زلمی کی کٹ لانچ کردی گئی۔

چیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی کے مطابق زلمی کٹ کو پشاور شہر اور مارخور کے نام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پھولوں کے شہر پشاور کے روایتی ڈیزائن کو کٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔ شرٹ پر درہ خیبر, اسلامیہ کالج، گھنٹہ گھر پشاور اور کے ٹو کو نمایاں گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے قومی جانور مارخور کو بھی شرٹ پر نمایاں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button