کھیلوں کی خبریں

انگلش بلے باز جوروٹ پاکستانی کرکٹر کا ورلڈ ریکارڈ نہ توڑ سکے

انگلش بلے باز جوروٹ پاکستانی کرکٹر محمد یوسف کا کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ انگلش بلے باز جو روٹ پاکستانی بلے باز محمد یوسف کا کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا 15 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ نے میں ناکام رہے۔

جو روٹ ایک سال میں 29 اننگز میں ایک ہزار708 رنز بنا سکے۔ 2006 میں محمد یوسف نے صرف19 اننگز میں ایک ہزار 788 رنزبنا ئے تھے۔

محمد یوسف نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ سپر سٹار سر ویوین رچرڈز کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صرف چار کرکٹرز کلینڈر ایئر میں 1600 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں ان میں محمد یوسف، ویوین رچرڈز،گریم اسمتھ اور جوڑروٹ شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button