کھیلوں کی خبریں

بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں پرفارم کرنے میں ناکام

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم کی فارم متاثر ہونے لگی۔ دورہ بنگلادیش کے3میچز میں انھوں نے بالترتیب 1،7اور 19رنز بنائے۔

یواے ای میں ورلڈکپ کے دوران 6 میچز میں 4 ففٹیز سمیت 60.60 کی اوسط سے 303رنز بنانے والے بیٹر ٹاپ اسکورر تھے، دورہ بنگلادیش کے3میچز میں انھوں نے بالترتیب 1،7اور 19رنز بنائے،ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے پہلے میچ میں ان کو کھاتہ کھولنے کی مہلت نہ ملی۔

گزشتہ روز دوسرے مقابلے میں صرف 7 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ گزشتہ 5 میچز میں بابر اعظم نے 6.80کی اوسط سے صرف 34رنز بنائے ہیں۔

Related Articles

Back to top button