کھیلوں کی خبریں

کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا ہے، باندھ کر نہیں رکھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا کہ فائٹ کرنی ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لیکر جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےبنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا۔ بنگلہ دیش نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرایا تھا۔

پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کو میگا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں، پی ایس ایل 7 میں فین زون بنائینگے، اسٹیڈیم کےباہر بنائے جانیوالے فین زون سے ایک کمنٹریٹر بھی تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معیاری پچز پاکستان میں بنوائیں، جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button