کھیلوں کی خبریں

پاک ویسٹ انڈیز سیریز، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی اسٹیڈیم کے قائد انکولزر کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی ہیں، شائقین کرکٹ 100 سے 2 ہزار روپے تک کی ٹکٹ آن لائن خرید سکتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کی کم سے کم 200 اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، اور او ڈی آئی سیریز کی کم سے کم ٹکٹ 100 روپے اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 1 ہزار روپے مقرر ہے۔

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے 100 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، لیکن صرف ویکسینیٹیڈ شائقین کرکٹ کا ہی گراونڈ میں داخلہ ہوسکے گا، بارہ سال سے کم عمر بچوں کو ویکسینیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گی۔

Related Articles

Back to top button