کھیلوں کی خبریں

وزیر اعظم عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار

وزیراعظم عمران خان نے دبئی کا مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز حاصل کرلیا جو انہیں آئندہ سال جنوری میں دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کو یہ اعزاز 1992 کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے میں اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سمیت کھیلوں میں ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو 9 جنوری کو دبئی ایکسپو میں ایوارڈ دیا جائے گا۔
انٹرنیشنل اسپورٹس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول ڈیپ کے سنگم میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیاجہاں دبئی اسپورٹس کونسل کے چیئرمین شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم مہمان خصوصی تھے۔

اس تقریب میں عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار دیا گیا ۔

خیال رہے کہ یہ بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں ہر سال دنیا کی ممتاز ترین شخصیات کو دیا جاتا ہے۔

Related Articles

Back to top button