کھیلوں کی خبریں

جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے، کپتان بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا۔ آن لائن پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکہ کے کراؤڈ نے بھرپور اسپورٹ کیا، کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کراؤڈ کو مس کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سال میں 17 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، جیت کے لیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔

ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، بابراعظم نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے، بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیوں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Back to top button