کھیلوں کی خبریں

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی سیریز، آج شعیب ملک میچ کا حصہ نہیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق بیٹے کی طبعیت خرابی کے باعث شعیب ملک تیسرے میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنے گے۔

شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ڈھاکہ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جبکہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کل شام ساڑھے چھ بجے ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس پہنچے گی۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ کے مقامی ہوٹل میں ڈنر کیا۔ اس دوران کھلاڑیوں نے کھانے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شعیب ملک نے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور ان کے حوصلے بڑھائے۔

شعیب ملک نے کہا کہ رضوان اور بابر اعظم اس سال کے بہترین بلے باز ہیں جبکہ شاہین اور حسن علی اب تک کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم انفرادی کارکردگی سے نہیں بلکہ ٹیم ورک سے جیت حاصل کرتی ہے۔ بہترین اور مضبوط ٹیم وہی ہوتی ہے جو ٹیم ورک کے ساتھ چلتی ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان 2 میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔ پہلے میچ میں قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button