کھیلوں کی خبریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے آئے روز نت نئے ریکارڈز اپنے نام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

27 سالہ بابراعظم نے آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ایک رن بنا کر پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم نے 68 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 کی اوسط سے 2515 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز محمد حفیظ نے بنا رکھے ہیں۔

انہوں نے 119 میچوں میں 26 کی اوسط 2514 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 14 نصد سنچریاں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button