کھیلوں کی خبریں

فاسٹ بولر حسن علی تمام بولرز سے آگے نکل گئے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے اور دیگر تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتا۔

اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62 اور سری لنکا کے چمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

Back to top button