کھیلوں کی خبریں

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، شاقین کرکٹ کی انوکھی ویڈیو وائرل

بھارت اور نیوزی لینڈ کے حالیہ میچ کے دوران تماشائی کی ایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر بھارتی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو جے پور کے اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والےحالیہ میچ کی ہے۔

ویڈیو میں دوران میچ چھکے کے بعد جیسے ہی بال اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے درمیان جاکر گری تو وہاں موجود ایک شخص نے بال اٹھائی اور اسٹیڈیم سے ہی بھاگ نکلا۔ اسٹیڈیم میں موجود افراد اس شخص سے بال چھوڑنے کا کہتے رہے لیکن وہ شخص بنا کسی کی بات سنے بھاگتا چلا گیا۔

خیال رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر اور تیسرا 21 نومبر کو کھیلا جائے گا

Related Articles

Back to top button