کھیلوں کی خبریں

فار مولاون ورلڈ چیمپئین شپ 2019

فار مولا ون ورلڈ چیمپئین شپ دوہزار انیس کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جرمن گراں پری کے پریکٹس سیشن میں موناکو کے ڈرائیور نے شاندار پرفارمنس سے فتح اپنے نام کی، فیصلہ کن ریس کل ہوگی۔

فارمولا ون ورلڈ چیمپئین شپ دوہزار انیس کے اہم مرحلے جرمن گراں پری کے پریکٹس سیشن میں دنیا کے کئی نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی اورمہارت کے جوہر دیکھائے

مقابلوں میں موناکو کے ڈرائیور چارلس کلیرک نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

پریکٹس سیشن میں سابق ورلڈ چیمپئین سباستیان وائٹل دوسرے نمبر پر رہے انہوں نے فاتح ڈرائیور سے صفر اعشاریہ ایک دو نو سکینڈز کے فرق سے دوسری پوزیشن حاصل کی سابق ورلڈ چیمپئین برطانوی لوئس ہملٹن ریس میں تیسری پوزیشن پر رہے۔

Related Articles

Back to top button