کھیلوں کی خبریں

سیمی فائنل کے بڑے ٹاکرے سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوا ن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔ میڈیکل پینل دوپہر کو دوبارہ معائنہ ہوگا۔

محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرسکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی تھی۔

پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو کلیئرآئی ہیں۔ قومی امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی میچ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے۔

گزشتہ روز ڈاکٹرز نے دونوں کو آرام کا مشورہ دیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کی سیمی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل چیک اپ کے بعد ہو گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button