کھیلوں کی خبریں

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا، شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button