کھیلوں کی خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے لگاتار پانچویں میچ میچ میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ اسکاٹ لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے اور اس میچ میں فتح کی بدولت گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی، عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان۔

اسکاٹ لینڈ: کائل کوئٹزر (کپتان)، جیارج مُنسے، ڈائلن مج، رچی بیرنگٹن، میتھیو کراس، مائیکل لیسک، کرس گریوز مارک واٹ، حمزہ طاہر، سفیان شریف، بریڈ وہیل۔

Related Articles

Back to top button