کھیلوں کی خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شاہین آج نمیبیا پر جھپٹنے کے لیے تیار

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا سے مدمقابل ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں ابھی تک تین میچز کھلیے ہیں اور تینوں جیتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کو شکست دی ہے۔

Related Articles

Back to top button