کھیلوں کی خبریں

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دبئی سے غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 600 کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے۔

ویمن ٹیم اور اس کے منتظمین کی سکیورٹی کیلئے سربراہ مملکت کی سکیورٹی کے مساوی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ٹیم کے لیے کراچی ائیر پورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے، طیارے کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ٹیم کو 6 خصوصی گاڑیوں سے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون لایا گیا۔

ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں اور انتظامی افسران سمیت 28 ارکان کو خصوصی گاڑیوں میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔
ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے حوالے کی گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button