کھیلوں کی خبریں

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے والے آصف علی کا بیاں سامنے آ گیا

ٹی ٹونٹی ولڈکپ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ جب گیند لگی تو سوچ لیا تھا کہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکوں سے فتح دلانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر…

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی بلے باز آصف علی کا کہنا ہے کہ کل جب مجھے گیند لگی تو میں نے سوچا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گراونڈ میں یہ سوچ کے گیا تھا کہ یہ میچ جتنا ہے۔کل جب میں گراونڈ میں اترا تو شعیب ملک نے حوصلہ بڑھایا۔ شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو دل کرتا ہے وہ کرو۔شعیب ملک کے ساتھ پریکٹس میچ میں بہت کچھ سیکھا تھا۔

قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ تمام اوورز دیکھ کے کھیل کے میدان میں اترا تھا۔ بیک فُٹ پر جو چھکا مارا وہ بہت مشکل تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

Related Articles

Back to top button