کھیلوں کی خبریں

محمد حفیظ سے متعلق آئی کون سی بڑی خبر؟ ساری تفصیلات سامنے آ گئیں

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) 2019ءکیلئے سینٹ کٹس اینڈ نیویس پیٹریاٹس کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

4 ستمبر سے ٹرینیڈاڈ میں شروع ہونے والی اس لیگ کا افتتاحی میچ ہی سینٹ کٹس پیٹریاٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

محمد حفیظ کے علاوہ شعیب ملک، شاداب خان، محمد حسنین، اسامہ میر، عمران خان، عماد بٹ، آصف علی، وہاب ریاض اور عماد وسیم بھی ٹورنامنٹ میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button