کھیلوں کی خبریں

شوق بن گیا موت کا سبب

امریکا میں باکسنگ کے مقابلے کے دوران روسی مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے روسی باکسنگ فیڈریشن کے مطابق 28 سالہ مکسم داداشیوف، سبریل میٹیاس کیساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوئے.

مکسم داداشیوف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔میک گریٹ کا کہنا تھا کہ مقابلے کے بعد اپنے کھلاڑی کو یہ سمجھا ہی نہیں سکے کہ رک جائیں بلکہ جب انہوں نے دیکھا کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مکے لگ رہے ہیں تو اسکے بجائے انہوں نے تولیہ رنگ میں پھینکنا مناسب سمجھا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مکسم کو سہارے سے رنگ سے باہر لایا گیا اور ڈریسنگ روم تک پہنچنے سے پہلے ہی انہوں نے قے کردی اور بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ روسی باکسر کو طبی لحاظ سے کومہ میں رکھنا پڑا تھا تاکہ ان کے دماغ کی سوجن کم کی جاسکے۔ مکسم کا تعلق روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ سے تھا لیکن وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم تھے۔

باکسنگ کے پیشہ وارانہ مقابلوں میں انہوں نے 13 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جس میں 10 ناک آؤٹ مقابلے تھے۔ دوسری جانب روسی باکسنگ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اس معاملے کی تحقیقات کا بھی اؔغاز کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button