کھیلوں کی خبریں

پی سی بی کے رویے سے نالاں، عمر اکمل امریکا چلے گئے

پی سی بی کے رویے سے نالاں قومی کرکٹر عمر اکمل امریکا چلے گئے۔ عمراکمل ایک ماہ امریکا میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔

اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون سینٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ تھے لیکن 5 میچز میں صرف 66 رنز ہی بناسکے جس میں ان کا بہترین اسکور صرف 29 رنز تھا۔

 ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد عمر اکمل کو پی سی بی کے ری ہیب پروگرام میں شامل کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

عمراکمل ایک ماہ امریکہ میں چھٹیاں گزارنے کے ساتھ کرکٹ میچز بھی کھیلیں گے۔ اس دوران وہ سمیع اسلم کی طرح امریکا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے طویل مدتی معاہدے کے حصول کی کوشش بھی کریں گے۔

قائد اعظم ٹرافی کے میچز میں نام آنے اور پلینگ الیون میں شمولیت کی یقینی دہانی پر ان کا وطن واپسی کا پلان ہے۔

Related Articles

Back to top button