کھیلوں کی خبریں

سرفراز کو ہٹا کر کسے کپتان بنانا چاہیے؟ شعیب اختر نے قومی ٹیم کیلئے ناقابل یقین نام دیدیا

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ”سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیونکہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں۔“

واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں انگلینڈ گیا جہاں کرکٹ کھیلنا سیکھی اور جب ہم واپس آئے تو دیگر کھلاڑیوں کے کھیل کا معیار بھی بہتر ہوا۔ ورلڈکپ میں کارکردگی دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی حالت بہتر کروں گا۔ 

Related Articles

Back to top button