کھیلوں کی خبریں

پانچ سال بعد قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلادیش میں 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلی گی، یہ دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔

دورے میں شامل تمام ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 19، 20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے. یہ میچ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 دسمبرتک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button