کھیلوں کی خبریں

کپتان بابر اعظم بھی ورلڈکپ سکواڈ سے ناخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر کپتان بابر اعظم کے تحفظات سامنے آ گئے۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر اعظم خان کی سلیکشن پر مصباح الحق اور بابر اعظم کو اعتراض تھا جبکہ بابر اعظم کو صہیب مقصود کے نام پر بھی تحفظات تھے۔

مبینہ طور پر چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سفارش پر دونوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف اور فخر زمان کو بابر اعظم 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرنے کے خواہشمند تھے۔

 

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ اسکواڈ میں زیادہ تر ناموں پر نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ سے مشاورت کی گئی ہے اور مصباح الحق کی عہدے سے سبکدوشی کی ایک وجہ ٹیم سلیکشن بھی تھی۔

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کواٹر میں رپورٹ کر دی۔ اس موقع پر ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات ہے

Related Articles

Back to top button