کھیلوں کی خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، کئی سینئیر پلئیرز ڈراپ

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔چیف سلیکٹر محمد وسیم پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہی ٹیم نیوزی لینڈ…

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز 17 ستمبر سے شروع ہوگی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ پاکستان کا اسکواڈ 15 رکنی ہے، 3 ریزور پلئیرز شامل ہیں۔ ٹیم کی ضرورت کے مطابق انتخاب کیا، کنڈیشنز کو ذہن میں رکھا ہے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کپتان ، نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ ٹیم میں آصف علی، اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں۔

محمد وسیم نے بتایا کہ سرفراز احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ریزرو پلئیرز میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

آصف علی اور خوشدل شاہ کی قومی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد وسیم کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز، 4 آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ بولرز شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بتایا کہ اعظم خان بیک اپ وکٹ کیپر ہوں گے، اس لیے ان کا انتخاب کیا، اعظم خان ٹیم میں آتے ہیں تو مڈل آرڈر کو بھی فائدہ ہو گا، اعظم خان مڈل آرڈر کی بھی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔ ہمیں اعتماد ہے کہ آصف علی بھی پرفارم کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا اعلان گذشتہ دنوں کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں 20 کھلاڑیوں نے جگہ بنائی ہے۔

Related Articles

Back to top button