کھیلوں کی خبریں

پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے جوان نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا، گوجرانوالہ کے نوجوان نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ٹوکیو پیرا اولمپکس میں پاکستان نے شاندار فتح حاصل کی، پاکستان کے حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55اعشاریہ 26کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ حیدرعلی پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
حیدر علی 12 دسبر 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے، حیدر علی نے اس سے قبل بھی پاکستان کے لیے دو پیرالمپکس میڈل جیت رکھے ہیں۔

انہوں نے 2008 میں چین میں ہونے والے سمر پیرالمپکس میں سلور میڈل جیت کر پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔ جبکہ 2016 میں وہ نے لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو ئے تھے۔

Related Articles

Back to top button