کھیلوں کی خبریں

مانچسٹر ایئر پورٹ پر وسیم اکرم کے ساتھ ایساافسوس ناک واقعہ کیسے پیش آیا؟ جان لیں اس خبر میں

برطانوی شہر مانچسٹر کے ایئر پورٹ پر پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

مانچسٹر ایئر پورٹ پر سابق قومی ٹیم کپتان وسیم اکرم کے ساتھ ایئر پورٹ حکام نے بد تمیزی کی، سابق کرکٹر نے ٹویٹر پر واقعے سے متعلق اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ حکام نے انسولین سے متعلق برا رویہ اپنایا۔

سوئنگ کے سلطان مانچسٹر ایئر پورٹ حکام پر برس پڑے، ایئر پورٹ پر انسولین روکے جانے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’دنیا بھر میں سفر کرتا ہوں، کبھی کسی نے نہیں روکا۔

وسیم اکرم نے ٹویٹ میں لکھا کہ مانچسٹر ایئر پورٹ حکام نے میرے ساتھ بد تمیزی کی، مجھے کہا گیا انسولین نکال کر پلاسٹک بیگ میں ڈال دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں سفر کرتے رہتے ہیں، انھیں کبھی اس طرح پریشان نہیں کیا گیا، لیکن مانچسٹر ایئر پورٹ حکام کے رویے سے سخت مایوس ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں سخت بے عزتی محسوس ہوئی، حکام نے سب کے سامنے نہایت بد تہذیبی سے پوچھ گچھ کی اور حکم دیا کہ میں اپنی انسولین کو ٹھنڈے سفری بیگ سے نکال کر ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال دوں۔

خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم 1997 سے ذیابطیس کے مریض ہیں اور باقاعدگی سے انسولین استعمال کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button