کھیلوں کی خبریں

ارشد ندیم اورطلحہ طالب کی صدر مملکت سے ملاقات، دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیکس تقسیم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ملاقات کی۔ملاقات میں صدر مملکت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امید ہے کہ ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ صدر مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیکس بھی تقسیم کیے۔

صدر مملکت سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔

Related Articles

Back to top button