کھیلوں کی خبریں

شاہین اڑان بھول گئے، ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز میں بھی شکست

انگلینڈ نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو مہنگا ثابت ہوا۔ ٹاس جیت کر قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر…

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جب کہ ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔

ایسے وقت میں محمد رضوان نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، حسن علی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button